شوہروں کی ہراسانی سے بیویوں کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) رین بازار اور کیسرا کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ رین بازار پولیس کے مطابق 28 سالہ رینوکا جو برہمن واڑی یاقوت پورہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی، اس نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آ کر 26 فبروری کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر اگ لگا لی اور کل رات فوت ہوگئی۔ اس خاتون کا شوہر کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور نشہ کی حالت میں بیوی کو ہراساں کرتا تھا اس کے علاوہ شراب پینے کیلئے بیوی کو سے رقم کیلئے پریشان کرتا تھا۔ کیسرا پولیس کے مطابق 22 سالہ ممتا جو بھوانی نگر کیسرا کے ساکن ملیش کی بیوی تھی، یہ خاتون گذشتہ تین سال سے اپنے شوہر کی ہراسانی کا شکار تھی، جس سے بالآخر انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔