شوہروں سے جھگڑے کے بعد دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ جن کا شوہروں سے جھگڑا ہوا تھا ۔ عابڈس اور مادناپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ عابڈس پولیس کے مطابق 20 سالہ رینوکا جو عابڈس علاقہ کے ساکن دسرتھ کی بیوی تھی ۔ اس کا تعلق ضلع میدک سے بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون کا شوہر سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا ۔ جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا اور نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔مادناپیٹ پولیس کے مطابق 27 سالہ سجاتا جو کرماگوڑہ علاقہ کے ساکن وجئے کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 27 مارچ کے دن خودسوزی کرلی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سجاتا کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی اور اس کا ایک بیٹا ہے ۔ شوہر سے معمولی بات پر جھگڑے کے بعد اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔