شوپیان فائرنگ میں زخمی نوجوان فوت، جملہ تعداد ۔3

سرینگر۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتہ شوپیان میں فوجیوں کی جانب سے ایک مجمع پر کی گئی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آج 3 ہوگئی ہے جب اس فائرنگ میں شدید طور پر زخمی ہونے والے نوجوان رئیس احمد آج دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ شوپیان کے گنوپورہ علاقہ میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ قبل ازیں فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 27 جنوری کو کشمیری نوجوانوں کی ایک بھیڑ کی جانب سے فوجیوں پر سنگباری کرنے کے بعد اپنے فوجیوں کے دفاع کیلئے فائرنگ کی گئی تھی ۔ تاہم حکومت نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے