شوٹنگ ورلڈ کپ میں جیتو کو برانز میڈل

چیانگ ون (کوریا)12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی نشانہ باز جیتو رائے نے جاریہ آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ کے مینس 10 میٹر ایر پستول مقابلے میں برانز میڈل حاصل کیا ہے۔ ایشیائی کھلاڑی اور کامن ویلتھ گیمس کے گولڈ میڈلسٹ جیتو نے جملہ 181.1 پوائنٹس حاصل کئے اور تیسرے مقام پر رہے ۔ وہ 0.4پوائنٹس سے گولڈ میڈل سے محروم ہوگئے ۔ کوریا کے جن جونگو نے 206.0 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا اور انہوں نے میانمار کے ناونگ یتن (201.0) کو شکست دی ۔ جیتو کا بین الاقوامی مقابلوں میں یہ 7 واں میڈل ہے ۔