نئی دہلی ۔ 11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل یافتہ ہندوستانی شوٹر اپوروی چنڈیلہ آج کوریا کے چانگون میں جاری آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل (پستول) کے 10ایم ایم رائفل کے ایک مقابلہ میں برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے آئندہ سال کے ریو اولمپکس میں رسائی حاصل کرلیا ۔ اپوروی نے فائنل میں مجموعی طور پر 185.6 شاٹس لگائے لیکن کروشیا کی پیچ سنجزینا سے پیچھے رہے ۔ سنجزینا کو گولڈ میڈل اور سربیا کی ایوانا مکسموچ کو سلور میڈل حاصل ہوا ۔ کامیابی پر مسرور اپوروی نے کہا کہ ’’ ورلڈ کپ میڈل ایسی چیز ہے جس کا مجھے طویل عرصہ سے انتظار تھا اور اب یہ مجھے حاصل ہوچکا ہے جس پر واقعی مجھے بہت خوش ہوئی ہے ۔ خوشی اس لئے بھی دوبالا ہوگئی کہ اس میرے ملک کواس زمرے کیلئے بھی ریو اولمپکس میںرسائی حاصل ہوگئی ہے ‘‘ ۔