شوماکراہل خانہ کی آواز سن کر روتے ہیں:میڈیا

جنیوا۔6 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جرمن فارمولا ون ڈرائیور مائیکل شوماکر کے پرستاروں کے لئے ایک اور اچھی خبر ہے۔ ایک برس سے بستر پر پڑے 46 سالہ سابق عالمی چیمپئن نے اہل خانہ کی آوازیں پہچاننا شروع کردیا ہے۔ اطالوی اخبار کے مطابق وہ اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کی آوازیں سن کر رونے لگتے ہیں۔ شوماکر گزشتہ برس اسکیٹنگ حادثے کا شکار ہوکر موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں، انہیں ابتدا میں مصنوعی طور پر کوما میں رکھا گیا تھا۔ جون میں وہ کوما سے باہر آئے لیکن ہوش و حواس حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ ستمبر میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا اس وقت سے وہیں زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں ہفتہ کو ان کی سالگرہ بھی منائی گئی۔