نئی دہلی۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے ہندستانی خاتون قومی ہاکی ٹیم کیلئے ہالینڈ کے شورڈ مرین کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ہالینڈ کی خاتون ٹیم کے سابق کوچ مرین کو ایچ آئی نے اگلے چار سال کیلئے بطور کوچ مقرر کیا ہے۔مرین ہم وطن ایرک وونک کے ساتھ مل کر کام کریں گے جنہیں تجزیہ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔دونوں نئے کوچ ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کے ساتھ اس کی اولمپک کو لے کر تیاریوں پر خاص طور پر نظر رکھیں گے۔مرین اور وونک بھوپال میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے مرکز میں ٹیم کے ساتھ جڑیں گے۔ہالینڈ کیلئے کھیل چکے مرین کی رہنمائی کے تحت انڈر 21 خاتون ٹیم ورلڈ کپ خطاب تک پہنچی تھی۔اس کے علاوہ ہالینڈ کی سینئر خواتین ٹیم نے ان کی رہنمائی میں سال 2015 ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔