شوراپور : (ضلع یادگیر ) /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تین ارکان پر مشتمل ایک ڈاکوؤں کی ٹیم نے مکان میںڈاکہ ڈالنے میں مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو افراد کو زخمی کردیا ۔ یہ واردات ضلع یادگیر کے تعلقہ شوراپور کے گائوں منگولر میں جمعہ کے کی رات 11.30 بجے پیش آئی ۔ ڈاکو 10,000روپیوںکی مالیت کے زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مہلوک شخص کی 24سالہ وینک اپا تائی اپا اور زخمیوںکی ننگ اماں زو جہ مہلوک وینک اپا اور انکے ایک رشتہ دار داس اپا کی حیثیت سے شناخت کرلی ہے ۔ پولیس عہدہ داران کے بیان کے بموجب ڈاکوئوںکے حملہ کے وقت مہلوک شخص اور اس کی زوجہ اپنے مکان کیباہر محو خواب تھے۔ چوروں نے جب ننگ اماںکے گلے سے طلائی ہار کھینچنے کی کوشش کی تو اس نے چیخنا شروع کردیا ۔ڈاکوؤں نے اس کے بائیں ہاتھ میں چاقو گھونپ دیا۔ بعد ازاں ان ڈاکوئوں نے ان میں سے ایک کو پکڑنے کی کوشش کرنے والے وینک اپا کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا ۔ داس پا جو قریب کے مکان میں ہی رہائش پذیر تھا ،چیخ سن کر وہاں پہنچ گیا لیکن ڈاکوؤں نے اس پر پتھروں سے حملہ کیا اور راہ فرار اختیار کی ۔ داس اپا اور ننگ اماںکو ضلعی ہسپتال میں شریک کروانے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ پولیس نے سارے علاقہ کی چھان بین کی لیکن وہ کسی ڈاکو کو گرفتار نہیں کردکی۔ کھیمباوی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ڈاکوؤں کو تلاش کرنے کے لئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔