گلبرگہ23اپریل:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈویژن گلبرگہ کے تاریخی شہر شوراپور میں4کروڑروپیوںکے خرچ سے ایک اسٹیڈئیم گورنمینؤٹ فرسٹ گریڈ کالج کیقریب تعمیر کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر منوج جین نے اسٹیڈئیم کے لئے جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹیڈئیم اندرون ایک سال تیار کرلیا جائیگا اور عوام کیلئے کھو ل دیا جائیگا۔اس نئے اسٹیڈئیم کی تعمیر سے کھیلوںکے شوقین نوجوانوںکوبڑی مدد مل سکے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر صحیفہ نگاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوراپور،شاہ پور ویادگیر میںبیموسم کی بارش اور طوفانی ہوائوں کے سبب فصلوںکو ہوئے نقصانات سے حکومت کو واقف کروادیا گیاہے۔