شنگھائی میں فارمولا ون کے 1000 ویں ایونٹ کی تیاریاں مکمل

شنگھائی۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فارمولا ون کے 1000ویں ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ آئندہ ہفتے شنگھائی میں بنے نئے ٹریک پر یہ سنگ میل عبور ہو گا۔ انتظامیہ نے ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے 1950 سے شروع ہونے والی ریسز کی ویڈیوز جاری کر دیں۔ شنگھائی میں بنے نئے ٹریک پر ریکارڈ ہزارویں فارمولا ون ریس آئندہ ہفتے منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے نامور کار ریسر شرکت کریں گے۔