چیوڑلہ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر شنکر پلی مسٹر آتما لنگم کی اطلاع کے بموجب شنکر پلی و منڈل کے دیہی علاقہ جات میں 11 نومبر تا 15 نومبر آسرا اسکیم کے تحت بیواؤں، معذوروں اور دیگر افراد میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 11 نومبر کو چندی پاؤ، فتح پورم، گاجولا گوڑہ، لکشما ریڈی گوڑہ، رامنتا پور، 12 نومبر کو ایلورتی، ماسانی گوڑہ، مرزا گوڑہ، یرونی گوڑہ، عالم خاں گوڑہ، 13 نومبر کو بلکاپورم، مہالنگا پورم و راؤل پلی کلاں و سنگاپورم ٹنگٹور،14 نومبر کو انتیاگوڑہ، کونڈکل، موکلا، پرویدا، شنکر پلی اور 15 نومبر کو جنواڈہ، کتہ پلی، مہاراج پیٹ و پوداٹور، یلنکے پلی میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔ ایم پی ڈی او نے کہا کہ دیہی علاقہ جات کے گرام پنچایتوں کے دفاتر کے پاس عہدیدار وظائف کی تقسیم عمل میں لائیں گے۔