شنکرپلی۔(چیوڑلہ)۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شنکرپلی منڈل کے موضع جنواڑہ میں سرپنچ وسنتالکشمی نے بورویل کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے تیقن دیا کہ پینے کے پانی کے سنگین مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں وہ متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے زائد رقم منظور کروانے کی کوشش کریں گے تاکہ اس موضع میں عوام کو سنگین مسئلہ سے چھٹکارا حاصل ہوسکے ۔ اس موقع پر سابق سرپنچ ایلیا کے علاوہ مقامی عوام و دیگر قائدین موجود تھے ۔