شنکرپلی ( چیوڑلہ ) /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شنکرپلی منڈل مستقر کے ایم پی ٹی سی اشوک کمارنے تلنگانہ حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائے جانے والے فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنے عوام سے خواہش کی ۔ مستقر کے گنیش کالونی میں آنگن واڑی اسکول میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے تحت سوپر فائن چاول سے تیار کردہ کھانے کی اسکیم کا اشوک کمار نے افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بالخصوص کے سی آر نے غریب خاندانوں کیلئے بہتر تغذیاتی فراہمی کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ دیہی علاقہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبودگی کیلئے پابند عہد ہے اور انہیں غربت سے دوچار ہونے کے باوجود بھی تلنگانہ حکومت انہیں بہتر طور پر نگہداشت کر رہی ہے ۔ اس موقع پر آنگن واڑی کے کارکن منوہر اور سروہا ، کملا ، منگما کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔