شنڈے کا صداقت نامہ ذات پات کالعدم

ممبئی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے کا 2009ء میں جاری کردہ صداقت نامہ ذات پات اس بنیاد پر کالعدم کردیا کیونکہ مہاراشٹرا کی تنقیح کمیٹی نے یہ صداقت نامہ قانون کے تحت درکار جائز احکام کے مطابق جاری نہیں کیا تھا۔ تاہم عدالت نے شنڈے کے مقدمہ کو کاسٹ اسکروٹنی کمیٹی (کمیٹی برائے تنقیح ذات پات) سے رجوع کردیا جو ازسرنو اس کا جائزہ لے گی۔ بنچ نے شنڈے کو ہدایت کی کہ وہ اختتام مارچ پر کمیٹی سے رجوع ہوں اور صداقت نامہ ذات بعجلت ممکنہ اجرائی کیلئے ان کے دعوے پر فیصلہ کرے۔