شمس میں نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب

شمس آباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں نامعلوم خاتون کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب 40 تا 45 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش شمس آباد کے محلہ کاپوگڈہ کے قریب مشتبہ حالت میں پائی گئی جس کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے ۔ نامعلوم خاتون کے ہاتھ پر سومماں کندہ ہوا پایا گیا ۔ ڈاکٹرس کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل اس کی موت ہوچکی ہے ۔ ایک اطلاع کے بموجب نامعلوم افراد نے اس کی عصمت ریزی کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس سب انسپکٹر سیددلو نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔