شمس آباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے عادی سارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو تولہ سونا اور ساٹھ تولہ چاندی برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایس جناردھن 24 سالہ پیشہ سے ڈرائیور ساکن کرنول جو عادی سارق ہے کل شام اسے مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھ کر کرائم ٹیم نے حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا کہ وہ شمس آباد میں مختلف مکانات میں سرقہ کرچکا ہے ۔ اس کے قبضہ سے دو تولہ سونا اور ساٹھ تولہ چاندی برآمد کرلی گئی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر وینکٹیشورلو نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔