حیدرآباد 20 جولائی (سیاست نیوز)لاس اینجلس میں 25 جولائی تا 2 اگست منعقد شدنی اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمس لاس اینجلس 2015 مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے منتخبہ دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے بشمول 21افراد پر مشتمل ٹیم 21 جولائی کو حیدرآباد سے لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوگی جہاں پر 25جولائی کو اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمس کا خاتون اول مشل اوباما مہمان خصوصی شرکت کر کے افتتاحی تقریب انجام دیںگی ۔ یہ بات آج یہاں صدر اسپیشل اولمپکس بھارت تلنگانہ اسٹیٹ مسٹر ونئے مہتا نیشنل ٹرسٹی مسٹر اندرا ودن سورتی پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہو ںنے کہا کہ لاس اینجلس میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمس میں مقابلہ کیلئے شرکت کرنے والی 21افراد پر مشتمل ٹیم کے منجملہ دونوں ریاست اے پی اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے جملہ 16 کھلاڑی ‘3 کوچس اور 2 دیگر اسٹاف شامل ہیں جن میں بالخصوص ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر شمس الحق (گرین اسپیشل اسکول ) اور ماسٹر بھارت کمار (اے ایم ایس ڈی ڈی وی ٹی آر سی ) کے گویائی اور سماعت سے محروم دو طلباء کھلاڑی اور ایک کوچ مس اپرنا مہتا شامل ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقدہ مختلف کھیلوں ‘اتھیلٹکس ‘ایکواٹکس ‘بوکے‘باسکٹ بال ‘بیاڈ منٹن ‘ٹیبل ٹینس ‘والی بال ‘سائیکلنگ اینڈ گولف مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ انہو ںنے بتایا کہ مذکورہ اولمپکس گیمس میں 177 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایریا ڈائرکٹر مسٹر سی راجہ شیکھر ‘ سکریٹری شریمتی اوما مہیشوری ‘کو آر ڈینٹر گرینس اسپیشل اسکول عائشہ روبینا بھی موجود تھے