شمس آباد ۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر واقع دنیش کرانہ اینڈ جنرل اسٹور نزد شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب دوکان مالک پریم راج آج صبح جب دوکان کھولنے پہونچا تو پہلے سے ہی شٹر کے قفل توڑے ہوئے تھے۔ اس نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں سرقہ کی شکایت درج کرواتے ہوئے دوکان سے تقریباً دو لاکھ روپئے مالیتی سامان سرقہ ہونے کی شکایت درج کروائی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔