شمس آباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں واقع مانسا ہلز میں ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب محمد فرید ولد محمد صابر 28 سالہ ساکن مرتضی نگر 29 مارچ کو گھر سے روانہ ہوا اور آج صبح اس کی نعش شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں واقع مانسا ہلز کے قریب برآمد ہوئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔ کوتوال گوڑہ کے ان کنٹوں میں اکثر نوجوان تیراکی کیلئے آتے ہیں اور تیراکی کے دوران غرقاب ہوجاتے ہیں ۔ گذشتہ سال بھی موسم گرما کے دوران کئی نوجوان تیراکی کے دوران غرقاب ہوگئے تھے جس کے بعد آر جی آئی پولیس نے انتباہی بورڈ لگاکر تیراکی سے منع بھی کیا تھا اس کے باوجود یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا ۔
لاری سڑک حادثہ کا شکار ، کلینر ہلاک ڈرائیور زخمی
شمس آباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پوشٹی گوڑہ کے آوٹر رنگ پر لاری کا ٹائیر پھٹنے سے لاری پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں کلئینر ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک لاری جس میں ڈامبر اور کنکریٹ اوور لوڈ ڈالکر کندوکور تا کنڈہ پور آوٹر رنگ روڈ پر سے جارہی تھی کہ شمس آباد کے موضع پوشٹی گوڑہ کے قریب لاری کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں لاری پلٹ گئی اور اس کی زد میں لاری کلینر وجئے کمار برسر موقع ہلاک جبکہ اور ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔