شمس آباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب ڈی پدما 35 سالہ ساکن کوتوال گوڑہ جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔ 6 مارچ کی صبح خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی ۔ جس کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرلیا ۔