شمس آباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) موضع پالماکول میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش پائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب پی راجو 38 سالہ ساکن کھمم پیشہ لیبر 25 نومبر کو گدوال سے روانہ ہوا اور گھر واپس نہیں آیا اور 2ڈسمبر کی شام اس کی نعش پالماکول کے قریب پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ اس کی موت کس طرح واقع ہوئی ہے ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔