شمس آباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک کولر کی کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب سات امرائی میں دو منزلہ عمارت میں کولر کے تمام سامان کو جمع کرکے کولر تیار کیا جارہا تھا ۔ گرما کی آمد سے قبل یہاں بڑے تعداد میں کولر کا سامان جمع تھا ۔ اچانک آگ لگنے سے آگ پلاسٹک کے سامان کو پکڑلی اور آہستہ آہستہ یہ آگ پوری بلڈنگ میں پھیل گئی ۔ پہلی اور دوسری منزل پر سامان ہونے کی وجہ سے یہ آگ پوری بلڈنگ میں پھیل گئی ۔ تقریباً چھ فائر انجنس نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔ اور کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جلکر خاکستر ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد آر جی آئی پولیس مقام واردات پہونچ گئی ۔ کھلے مقام پر رہنے کی وجہ سے ہواؤوں کی وجہ سے یہ آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے پلاسٹک کے سامان کو جلا دیا ۔