شمس آباد ۔ /29 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں آٹو ڈرائیور نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب این کمار 31 سالہ آٹو ڈرائیور ساکن سات امرائی کو گزشتہ تین دنوں سے چھاتی میں درد ہور ہا تھا ۔ گزشتہ میں اسے دو مرتبہ ہارٹ اٹیک بھی آچکا ہے ۔ چھاتی کے درد کو تاب نہ لاتے ہوئے اس نے نامعلوم زہر پی لیا جسے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا ۔
کمسن لڑکی کی عصمت ریزی ، دو افراد کے خلاف مقدمہ
شمس آباد ۔ /29 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد پولیس میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی شکایت درج کرائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے موضع چناگولکنڈہ کی 14 سالہ لڑکی نے کسی کو بھی اطلاع دیئے بغیر شمس آباد بس اسٹانڈ پہنچی وہاں اس نے کے کمار 21 سالہ ساکن حمیداللہ نگر کو طلب کیا ۔ کمار نے اس کے دوست ستیش کو بھی طلب کرلیا ۔ تینوں نے مل کر یادگیری گٹہ گئے اور 11 تا 15 اگست وہیں تھے ۔ /13 اگست کو ستیش شمس آباد واپس آگیا ۔ کمار اور متاثرہ لڑکی چار دن یادگیری گٹہ میں مندر میں تھے اور /15 اگست کی رات دونوں حمیداللہ نگر آئے ۔کمار نے لڑکی کو اپنے مکان لے گیا اور وہاں اس کی عصمت ریزی کی ۔ لڑکی کی ماں کی شکایت پر شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔