شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں 29 بڑے جانور ضبط

شمس آباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں کل شام ٹریفک پولیس نے ایک کنٹینر کو روک کر تلاشی لینے پر بڑے جانور پائے گئے جس کی اطلاع شمس آباد پولیس کو دی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب شادنگر کی جانب سے ایک بڑا کنٹینر آرہا تھا ۔ جس کو روک کر ٹریفک پولیس نے تلاشی لی تو اس میں بڑے جانور پائے گئے ۔ شمس آباد پولیس کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ مقام پر پہونچ گئے اورلاری ڈرائیور اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔ محمد احمد پاشاہ نے بتایا کہ سریکاکلم سے بڑے جانوروں کو لیکر سدی پیٹ جارہا تھا ۔ جس میں 29 بڑے جانور تھے ۔ وائی ناگراج 27 سالہ ساکن میدک جو جانوروں کا کاروبار کرتا ہے اور ڈرائیور شیوا کمار 25 سالہ ساکن محبوب نگر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور جانوروں کو گاؤشالہ کے حوالے کردیا ۔