شمس آباد کی ترقی کیلئے کروڑہا روپئے خرچ

اپوزیشن پارٹیوں کا الزام بے بنیاد، ایم کے نجم الدین
شمس آباد /29 جون ( سیاست نیوز ) ٹی آرایس حکومت کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر مجلس کے ایم پی ٹی سی ممبر ایم کے نجم الدین نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے پر شمس آباد میں سیاسی ہلچل میں اضافہ ہوگیا ۔ کانگریس اور تلگودیشم کے قائدین کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ جس پر کانگریس و تلگودیشم قائدین نے پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ سڑک کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا اور احتجاج بھی کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ جس پر ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرا شیکھر راؤ چیف منسٹر کی قیادت میں ٹی آر ایس فلاحی اسکیمات کے ذریعہ سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کر رہی ہے ۔ تلگودیشم اور کانگریس قائدین نے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سڑک کی مرمت کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ٹی آر ایس شمس آباد کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ جبکہ ان کے یہ الزامات بے بنیاد ہے ۔ ٹی آر ایس نے شمس آباد کی ترقی کیلئے کرورہا روپئے خرچ کئے ۔ شمس آباد پولیس اسٹیشن تا احمد نگر چوراہے تک سڑک کی تعمیر ایم ایل سی فنڈ کے ذریعہ کی گئی ۔ شمس آباد پولیس اسٹیشن تا گلاپلی روڈ سی سی روڈ ضلع پریشد فنڈ کے ذریعہ تعمیر کی گئی ۔ محمود نگر اور آر بی نگر و دیگر مقامات پر بھی سڑکوں کی تعمیر کی گئی ۔ شمس آباد کو کرشنا ندی کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ جس کیلئے گذشتہ حکومت ایچ ایم ڈبلیو ایس کو 14 کروڑ بقایا تھا ۔ جس کو ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے رقم منظور کی جس کے بعد کرشنا ندی پانی کی سربراہی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے 75 ہزار روپئے منظور کر رہے ہیں ۔ پنشن کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے بیواؤں کو ایک ہزار ، معذور افرادکو 1500 روپئے اور تنہا خاتون کو ایک ہزار روپئے منظور کئے جارہے ہیں ۔ چندرا شیکھر راؤ نے مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں بل کو منظور کیا اور پارلیمنٹ میں بھی منظوری کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ایم کے نجم الدین نے کہا کہ وہ کانگریس کے سینئیر قائدین عبدالحکیم ، عبدالعزیز ، مجلس کے سینئیر قائد اقبال حسین اور تلگودیشم کے سینئیر قائدین این افضل حسین اور ان کے حامیوں کے ہمراہ ٹی آرا یس میں شمولیت اختیار کی ۔ جس سے اپوزیشن قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ رکن اسمبلی اور وزیر ٹرانسپورٹ سے نمائندگی کرتے ہوئے سڑک کے مسئلہ کو بہت جلد حل کردیں گے ۔ اس موقع پر محمد بابا ، محمد نعیم ، ڈی جہانگیر ، محمد غوث ، محمد جاوید ، عبدالباسط ، محمد عبدالنعیم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔