شمس آباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے تین مسافرین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.032 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 14 جنوری کی ابتدائی ساعتوں میں بینکاک سے تھائی ایرویز فلائیٹ نمبر TG329 کے ذریعہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا ۔ جس کی کسٹمس عہدیداروں نے تلاشی لی تو اس کے جینس پینٹ سے دو سونے کے بسکٹس 333 گرام برآمد ہوئے ۔
آج صبح ایک اور فلائیٹ نمبر AI952 ایرانڈیا کی دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ پہونچی جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران ایک حیدرآبادی شخص کے پاس 231 گرام سونے کی برآمد ہوئی ایک اور خاتون کے باسا سے 8 سونے کی چوڑیاں اور ایک سونے کی چین جملہ 468 گرام برآمد ہوا ۔ تینوں مسافرین کے قبضہ سے جملہ 1.032 کیلو سونا برآمد ہوا جن کی مالیت 28,35,560روپئے برآمد کرتے ہوئے تینوں مسافرین کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ اے دھیلن اسسٹنٹ کمشنر کسٹمس ، این وینکٹیشورلو سپرنٹنڈنٹ اور رمیش کمار کسٹمس عہدیدار نے کارروائی انجام دی ۔