شمس آباد میں گیس کمپنی میں سرقہ

شمس آباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں واقع پرینکا گیس کمپنی میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب پرینکا گیس کمپنی مالک وجئے کمار نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں سرقہ کی شکایت درج کرواتے ہوئے کمپنی میں موجود رقم اور چند ضروری کاغذات کے سرقہ ہونے کی اطلاع دی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کمپنی میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کے ویڈیو کلپنگ حاصل کرلیے جس میں دو سارقین نے کمپنی میں داخل ہوتے ہوئے رقم اور ضروری کاغذات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔