شمس آباد میں پولیس کا کارڈن سرچ

موٹر کاریں و بائیکس ضبط ، مشتبہ افراد گرفتار
شمس آباد ۔ /24 اگست (سیاست نیوز) شاہ آباد منڈل میں شمس آباد زون ڈی سی پی پی وی پدمجا ریڈی کی قیادت میں کارڈن سرچ منعقد کیا گیا جس میں اے سی پی ، تین انسپکٹرس ، 9 سب انسپکٹرس اور 110 پولیس کانسٹبلس نے حصہ لیا ۔ کارڈن سرچ کے دوران 220 مکانات کی تلاشی لی گئی جس میں 18 بائیکس ، ایک کار کو ضبط کیا گیا اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہے ۔ شمس آباد ڈی سی پی نے بتایا کہ شاہ آباد میں گزشتہ چند دن قبل بھی کارڈن سرچ منعقد کیا گیا تھا ۔ مسلسل کارڈن سرچ سے مجرمین میں خوف پیدا ہورہا ہے اور وہ جرائم کے راستہ کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کافی حد تک جرائم میں کمی ہوئی ہے ۔ عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم کارڈن سرچ کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری ہورہی ہے ۔ تمام مکانات میں تلاشی کے دوران آدھار کارڈس ، راشن کارڈس وغیرہ دیکھے گئے اور انہیں ہدایت دی گئی کہ مکان کرایہ پر دینے سے قبل کرایہ داروں کی تمام تفصیلات کے ساتھ آدھار کارڈ ، راشن کارڈ ، پیان کارڈ وغیرہ کی زیراکس اپنے پاس محفوظ رکھے ۔ اگر کسی بھی شخص کو مشتبہ حالت میں گھومتے دیکھے تو فوراً مقامی پولیس کو اطلاع کریں ۔