شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد ریلوے کمان کے قریب نومولود لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب نامعلوم شخص نے آج دوپہر ریلوے کمان کے قریب دو یا تین دن کی لڑکی کی نعش کپڑے میں لپٹی ہوئی پائی گئی ۔ اس شرمناک حرکت کو دیکھتے ہوئے عوام تعجب کا اظہار کرنے لگے ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ نومولود لڑکی کی نعش کو ظالم ماں نے کچرے میں پھینک کر فرار ہوگئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس سب انسپکٹر سائیلو نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔