شمس آباد میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

شمس آباد ۔ /3 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ آر بی نگر میں کل شام ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے علاقہ آر بی نگر میں چیتنیا کالج کے عقبی حصہ میں ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے کی نعش پائی گئی۔ شمس آباد آر بی آئی سب انسپکٹر ویریشم نے مقدمہ درج کرکے نعش کو بغرض شناخت مردہ خانہ داوخانہ عثمانیہ میں منتقل کردیا اور اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس شخص کے متعلق کوئی معلومات ہو تو وہ فون نمبر 8331013230 پر اطلاع کریں ۔

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک
حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی منڈل میں رات دیر گئے پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ بالامنی متوطن ضلع میدک کل صبح موتیلا بُکاپور ولیج میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے اپنے رشتہ داروں کے مکان پہونچی ۔ رات دیر گئے واپسی کے دوران وہ اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب اس کی موٹر سائیکل توازن کھوکر درخت سے جاٹکرائی ۔ اس حادثہ میں بالامنی برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا لڑکا شدید زخمی ہوگیا جس کے سبب اسے سنگاریڈی کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔