حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ شمس آباد کے مضافات میں پولیس نے ایک نیم عریاں رقص والی مجرا پارٹی کو بے نقاب کردیا۔ پرانے شہر کے چند نوجوان اس دوران گرفتار کرلئے گئے۔ جبکہ پارٹی کی میزبانی بھی ان گرفتار نوجوانوں میں سے ایک کررہا تھا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد نے ایک خفیہ اطلاع پاکر کارروائی کرتے ہوئے دھاوا کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتا پور ولیج میں واقع ایک فارم ہاوز میں بیجوا فارم ہاوز پر پولیس نے یہ کارروائی انجام دی اور 4 لڑکیوں کے علاوہ 12 لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ اس مجرا پارٹی کو ایک زنخا ( تمنا ) نے آرگنائز کیا تھا اور عامر نامی نوجوان میزبانی کررہا تھا۔ پولیس نے اس فارم ہاوز سے تاش کے پتے، شراب کی بوتلیں، 25,240 روپئے نقد رقم، 20 موبائیل سیل فون، 2 کاریں اور 13شراب کی بوتلیں ضبط کرلیا اور انہیں کیشم پیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔