شمس آباد میں عادی سارق گرفتار، چار موٹر سائیکلیں ضبط

شمس آباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی کرائم پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چار بائیکس کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب وی شنکر 60 سالہ ساکن لالہ گوڑہ شمس آباد نے مختلف مقامات پر پارکنگ کی ہوئی موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتا تھا ۔ متاثرین کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی داسری نائیک نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عادی سارق شنکر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے بائیکس کو ضبط کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

گولکنڈہ میں روڈی شیٹر بھدری ناتھ کا حملہ، زخمی دواخانہ منتقل
حیدرآباد۔/8اگسٹ، ( سیاست نیوز) علاقہ گولکنڈہ میں آج اسوقت ہلکی سی سنسنی پھیل گئی جب وہاں کے مقامی روڈی شیٹر بھدری ناتھ نے ایک شخص پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈی شیٹر بھدری ناتھ نے کار پیچھے لینے کے مسئلہ پر جیلانی نامی شخص پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس گولکنڈہ نے روڈی شیٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور زخمی شخص کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔