حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) سائی پربھو 20 سالہ ساکن جے جے ریسیڈنسی شمس آباد متوطن کاماریڈی جو ایرپورٹ میں ملازمت کرنے شمس آباد میں مکان کرایہ پر لے کر مقیم تھا جو بیچلرس اپنا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کمروں سے سرقہ کیا کرتا تھا۔ اس کے قبضہ سے دو لیاپ ٹاپ، دو سیل فونس برآمد ہوئے۔ سائی پربھو کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو نے کارروائی کی۔