سیکوریٹی گارڈ اور ایک شخص کا گلا کاٹ دیا گیا
شمس آباد ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں خانگی فینانس کمپنی میں دوہرے قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے بموجب انڈیا انفولائین فینانس لمٹیڈ شمس آباد برانچ میں آج صبح دو نعشیں برآمد ہوئیں۔ شمس آباد پولیس کے بموجب نامعلوم سارقین کی ٹولی انڈیا انفولائین فینانس لمٹیڈ جو شمس آباد بس اسٹانڈ چوراہے پر ہی واقع ہے جہاں ہر وقت چہل پہل رہتی ہے ۔ ایسے علاقہ میں پہلی منزل پر خانگی کمپنی کے سیکوریٹی گارڈ شنکریا 55 سالہ ساکن امیر پیٹ مہیشورم منڈل اور اس کا دوست جیاپا 60 سالہ متوطن اننتا پور رات میں سوگئے تھے کہ آدھی رات کے بعد چند نامعلوم سارقین کمیٹی کے عقبی حصہ سے داخل ہوئے اور سیکوریٹی گارڈ اور اس کا ساتھی جو محو خواب تھے۔ دونوں کے سر پر وار کرتے ہوئے دونوں کا گلہ کاٹ دیا جس کے بعد (IIFL) انڈیا انفولائین فینانس لمٹیڈ کے گرل کو توڑنے کی ناکام کوشش کیں۔
آج صبح جب صفائی کی غرض سے پہلی منزل پر داخل ہوئے تو کمپنی کے شٹر کے سامنے دونوں کی نعش پائی گئی جس کی اطلاع شمس آباد آر جی آئی پولیس کو دی۔ شمس آباد ڈی سی پی رمیش نائیڈو و شمس آباد اے سی پی سدرشن، شمس آباد آر جی آئی کرشنیا ، شمس آباد رورل انسپکٹر نے تفصیلی جائمہ لیا ۔ فنگر پرنٹ وغیرہ حاصل کئے گئے ۔ پولیس کے بموجب سرقہ کے مقصد سے ہی اندر سارقین داخل ہوئے جس میں وہ ناکام ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی اطراف و اکناف سے عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ۔ شنکریا کے افراد خاندان بھی مقام حادثہ پر پہونچے اور زار و قطار رونے لگے ۔ شمس آباد ڈی سی پی رمیش نائیڈو نے بتایا کہ دوہرے قتل کے معمہ کو بہت جلد حل کرلیا جائے گا اور قاتلوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل دی جائے گی ۔ دونوں نعشوںکو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا اور دفعات 379 ، 302 اور IPC511 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔