شمس آباد میں خاتون کا اقدام خودسوزی

شمس آباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے آر بی نگر میں ایک خاتون نے خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی ۔ تفصیلات کے مطابق لوہیتا 38 سالہ نے شوہر سے مسلسل جھگڑے سے تنگ آتے ہوئے آج صبح خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی ۔ خاتون کو جھلسی ہوئی حالت میں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔