شمس آباد میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 2مئی ( سیاست نیوز) شمس آباد کے نواحی علاقہ پداتوپران میں بجلی کی زد میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سریکانت نامی شخص جو پدا توپران میں رہتا تھا ‘ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا جو بارش سے بچنے کیلئے قریبی مقام پر ایک درخت کے نیچے ٹھہر گیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔