شمس آباد ۔ /23 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ اندرا ریڈی کالونی لالہ گوڑہ سے ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب گوتمی 15 سالہ جودسویں جماعت کی طالبعلم ہے /21 ستمبر کی شام سے گھر سے لاپتہ ہے ۔ لڑکی کے والد سنتوش کمار نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں بیٹی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی ۔ لڑکی کے والد نے افراد خاندان اور دیگر مقامات پر گوتمی کی تلاش کی جس کا کچھ بھی پتہ نہیں چلا جس کے بعد اس نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کردی اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس لڑکی کی اطلاع ملنے پر فون نمبرات 9490617305 ، 8331013207 اور 08413222288 پر اطلاع کریں ۔