شمس آباد سے ایک لڑکی لاپتہ

شمس آباد 27 مارچ (سیاست نیوز)شمس آباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں راجیو گروہا کلپا بلڈنگ کے وینکٹا لکشمی 25 سالہ ساکن راجیو گروہا کلپا بلڈنگ لالہ گوڑہ شمس آباد جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے چند دن قبل وہ گھر سے لاپتہ ہوگئی ۔ لڑکی کے والد نارائنا نے لڑکی کا پتہ نہ چلنے پر شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر مرلی کمار نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔