شمس آباد سے ایک شخص لاپتہ

شمس آباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ ایرپورٹ کالونی سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب وی سری راملو 45 سالہ پیشہ لیبر ساکن ایرپرٹ کالونی شمس آباد متوطن شادنگر گذشتہ دو سال سے شمس آباد میں مقیم ہے ۔ ایک ماہ قبل گھر سے گیا اور واپس نہیں آیا ۔ اس کے رشتہ داروں نے تمام مقامات پر تلاشی کرنے پر بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد شمس آباد آر جے آئی پولیس اسٹیشن میں گمشیدگی کی شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر پیڈی نائیڈو نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس کی اطلاع معلوم ہوئی تو فون نمبر 9491039173 پر اطلاع کریں ۔