حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کے بیت الخلاء سے تین کیلو گرام وزنی سونے کے بسکٹ اور ایک چین برآمد کی گئی ۔ جن کی لاگت 84 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس نے اس سونے کو ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ دبئی سے آنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس نے تین سونے کی چھڑیاں اور ایک چین کو خفیہ طور پر ایمیگریشن کاونٹر کے قریب واقع بیت الخلاء کے فلش ٹینک میں چھپا دیا ۔