شمس آباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کارگو میں ایک ڈرائیور مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد مشتاق احمد خاں 60سالہ ساکن مہاراشٹرا متوطن اترپردیش کل رات ٹا ٹا ڈی سی ایم لے کر ایرپورٹ کار گو میں پہنچا جہاں وہ گاڑی میں ہی سوگیا تھا، صبح گاڑی میں اس کی نعش پائی گئی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔