شمس آباد ایرپورٹ پر 17.5 لاکھ مالیتی سونا ضبط ایک شخص گرفتار

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے آج صبح ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 566.66 گرام سونے کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب خواجہ سلیم الدین شریف ساکن ورنگل آج صبح دبئی سے حیدرآباد پہونچا ۔ گرین چیانل پر شک کی بناء پر روک کر تفتیش کرنے اور تلاشی لینے پر اس کے موزے میں سے 566.66 گرام کے پانچ بسکٹ برآمد ہوئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف کسٹمس آر جی آئی ایرپورٹ کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے حیدرآباد کسٹمس آفس منتقل کردیا ۔ 566.66 گرام سونے کی قیمت 17,56,366 روپئے بتائی گئی ہے ۔