شمس آباد ایرپورٹ پر سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو 500 گرام سونے کیساتھ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح سنگاپور سے فلائیٹ نمبر TG-2624 آئی جی میں مسافرین کی تلاشی لینے پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کے ٹی وی اسٹانڈ سے تین سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔