شمس آباد ایرپورٹ پر دو مسافرین کے قبضے سے بلٹس برآمد

شمس آباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن عہدیداروں نے دو مسافرین کے قبضہ سے بلٹس برآمد کرتے ہوئے انہیں شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر ٹی سدھاکر نے بتایا کہ ابھیمنیو 38 سالہ ساکن سکندرآباد آج حیدرآباد سے ایرانڈیا فلائیٹ کے ذریعہ ممبئی روانہ ہونے والا تھا جہاں اس کی ماں کا علاج چل رہا ہے ۔ اس کے لگیج سے ایک بلٹ اور تین سیل کور برآمد ہوئے ۔ ایک اور مسافر جیسوا جو لندن سے برٹش ایرویز کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچا اس کے پاس سے بلٹس دستیاب ہوئے ۔۔