شمس آباد ۔ 20؍ مئی )( سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایمگریشن چیکنگ کے دوران ایک نوجوان کے پاس سے بلٹ برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کر کے شمس آباد پولیس کے حوالہ کر دیا ۔ تفصیلات کے بموجب کے سائی ورون 20 سالہ ساکن ہنمکنڈہ ورنگل بی ٹیک طالب علم جو چیتنیا بھارتی انسٹی ٹیوٹ گنڈی پیٹ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا 2012 میں ورنگل میں وہ کرکٹ کھیلنے کے دوران اے ایک بلٹ ملی تھی جس کو اس نے بیاگ میں چھپا لیا تھا اور اس واقعہ کو بھول چکا تھا ۔ شمس آباد ایرپورٹ سے آج صبح 3ًبجکر 30 منٹ پر براہ بنگلورتھرووننتاپورم روانگی کے لئے پہنچا اسکاننگ کے دوران اس کے بیاگ سے ایک بلٹ برآمد ہوئی جس کے بعد اس کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔