شمس آباد ایرپورٹ میں 15 کیاب ڈرائیورس گرفتار

شمس آباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے 15 کیاب ڈرائیورس کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 15 کیاب ڈرائیورس ایرپورٹ پر غیرقانونی طور پر مسافرین کو جبراً اپنی گاڑیوں میں بٹھا کر ان کے مقام تک پہنچانے کیلئے مسافرین پر زور ڈال رہے تھے۔ مسافرین و عہدیداروں کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تمام 15 ڈرائیورس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھی دیا۔