شمس آباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے ہونے پر حفاظتی انتظامات کے لیے ایک مکمل پیمانے پر فرضی ہنگامی مشق منعقد کیا گیا ۔ ڈی جی سی اے کی ہدایت پر ہوائی اڈے کی ہنگامی تیاری کے لیے ہر دو سال میں ایک مرتبہ یہ مشق منعقد کیا جارہا ہے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حالات سے نمٹنے کے لیے تمام ایجنسیوں کو مکمل تیار رہنے کے لیے اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں واقف کروایا گیا ۔۔