شمس آبادایئرپورٹ پر دو مسافرین گرفتار

بشمول ڈالر ‘ درہم و ریال 96لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی ضبط
شمس آباد ۔28مارچ ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے دو مسافرین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 96لاکھ سے زائد بیرونی کرنسی برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات دبئی سے فلائٹ نمبر FZ-436 فلائی دبئی شمس آباد ایئرپورٹ سے پہنچی ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران دو مسافرین کے لگیج سے برقعے برآمد ہوئے جس میں امریکی ڈالر ‘ یو اے ای درہم ‘ بحرین دیندار اور سعودی ریال برآمد ہوئے جس کی مالیت 96,34,827 روپئے بتائی گئی ۔دونوں مسافرین کو گرفتار کر کے نامپلی خصوصی کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ تمام کارروائی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ایم کے سنگھ کی نگرانی میں کی گئی ۔