مغربی بنگال میں بیف کی صنعت بری طرح متاثر : محمد علی
شیلانگ ؍ کولکتہ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ میگھالیہ اور دیگر شمال مشرقی ہند کی ریاستوں میں ذبیحہ گاؤ کے بارے میں بی جے پی کے موقف کا یوپی میں غیرقانونی مسالخ کے خلاف حکومت کی کارروائی سے کوئی ربط نہیں ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر شبون لنگڈوہ نے اخباری نمائندوں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور دیگر حریف سیاسی پارٹیاں میگھالیہ میں بی جے پی کے بارے میں غلط باتیں پھیلا رہی ہیں۔ کولکتہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر کلکتہ بیف ڈیلر اسوسی ایشن محمد علی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ گوشت خاص طور پر بھینس کے گوشت کی سربراہی جو یوپی سے کی جاتی تھی، بڑی حد تک بند ہوگئی ہے اور اس کے نتیجہ میں بیف کی پیاکیجنگ صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے جو مغربی بنگال میں ایک بڑی صنعت کی بیرون ملک برآمد سے پہلے یہیں پر بیف کو پیاک کیا جاتا تھا۔ یوپی کے مسلخوں کے بند ہوجانے سے مغربی بنگال کی پوری بیف پیاکیجنگ صنعت بری طرح متاثر ہیں۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مستقبل قریب میں یہ صنعت بند کردی جائے گی اور یہاں برسرکار افراد بیروزگار ہوجائیں گے کیونکہ خام مال کی سربراہی بند ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیف ڈیلرس چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی سے ملاقات کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ ان سے مداخلت کی خواہش کریں۔