نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی چناؤ کیلئے بی جے پی کے ویژن دستاویز نے آج ایک تنازعہ چھیڑ دیا کیونکہ قومی دارالحکومت نے شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ’’تارکین‘‘ کے طورپر حوالہ دیا گیا ہے، جس پر کانگریس نے معذرت خواہی اور ان الفاظ کو ہذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ 24 صفحات کی دستاویز جو دہلی کو عالمی معیاری شہر بناتے ہوئے ترقی دینے کیلئے پارٹی کے خاکے کی سراہت کرتی ہے، اس میں شمال مشرقی تارکین کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق ایک باب بھی شامل ہیں۔ نیز دستاویز میں عوامی بہبود کے اقدامات کا بھی ذکر ہے۔ شمال مشرقی تارکین کے معاملہ میں کہا گیا کہ تمام پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی سیل قائم کئے جائیں گے اور 24 گھنٹے والی ہیلپ لائین کے نمبرس بھی دستیاب کرائے جائیں گے ۔ کانگریس نے فوری ردعمل ظاہر کیا جبکہ اس کے لیڈر اجئے ماکن نے سوال اٹھایا کہ کیا بی جے پی یہ کہنا چاہتی ہے کہ شمال مشرق کے لوگ ہندوستانی شہری نہیں ہیں؟ انہوں نے منشور سے فوری یہ سطر حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔